ضم شدہ قبائلی اضلاع میں خیبرپختونخوا اسمبلی کی 16 عام نشستوں پرپولنگ کے بعدووٹوں کی گنتی جاری
سابق قبائلی اضلاع میں خیبرپختونخوا اسمبلی کی سولہ عام نشستوں پر پولنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد اب ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔
خیبرپختونخوا کے صوبائی الیکشن کمیشن کے مطابق ووٹنگ پر امن اور شفاف انداز میں ہوئی۔پولنگ کے موقع پر پرامن ماحول برقرار رکھنے کے لئے سیکورٹی کے سخت اقدامات کئے گئے تھے۔یہ ملک کی تاریخ میں پہلا موقع ہے کہ قبائلی علاقوں میں خیبرپختونخوا اسمبلی کے انتخابات کیلئے ووٹ ڈالے گئے ہیں۔