پنجاب میں تازہ ترین کابینہ ردوبدل میں دو نئے قلمدان یعنی وزیر اعلیٰ کی انسپکشن ٹیم اور کنسولیڈیشن آف ہولڈنگز ڈپارٹمنٹ متعارف کرادئیے گئے ہیں،محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب میں 10 ماہ میں 9 سیکرٹریز تبدیل کئے گئے۔ تازہ تبدیلیوں میں صمصام بخاری کو وزیر برائے کنسولیڈیشن آف ہولڈنگز ڈپارٹمنٹ بنادیا گیا ہے۔ محمد اجمل کو وزیر اعلیٰ کی انسپکشن ٹیم کا قلمدان دیا گیا ہے۔ دریں اثناء تیسری تبدیلی اطلاعات کے قلمدان میں کی گئی ہے جس میں سے بخاری کو ہٹاکر اس کا ایڈیشنل چارج وزیر میاں اسلم اقبال کو دے دیا گیا ہے جن کے پاس پہلے ہی کامرس، انڈسٹریز اور انوسٹمنٹ ڈپارٹمنٹ ہیں۔ ذرائع نے دی نیوز کو بتایا کہ بخاری کو وفاقی اور پنجاب حکومتوں کے چند جھگڑالو میڈیا ایڈوائزرز کی سفارشات پر ٹی وی شوز یا کہیں اور سرکاری بیانیہ پیش کرتے وقت بہت زیادہ جھگڑالو نہ ہونے پر ہٹایا گیا ہے۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024