محکمہ موسمیات نے اتوار کو لاہور، فیصل آباد، ملتان اور اسلام آباد میں بارش کی پیشگوئی کی ہے، کوہاٹ اور بنوں میں بھی بادل برسیں گے۔ شہر قائد میں مطلع ابرآلود رہے گا، بوندا باندی کا بھی امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، ملتان، ڈی جی خان میں بارش برسنے کی خبر دی ہے۔ جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی میں بادل( آج) اتوار کو بھی چھلک سکتے ہیں۔ ہزارہ، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان اور مالاکنڈ میں بھی ابرکرم برسے گا۔بلوچستان میں ژوب اور قلات میں تیز ہوائوں کیساتھ موسلا دھار بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ شہر قائد میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا، بوندا باندی کا بھی امکان ہے۔ کشمیر کے کچھ علاقوں میں بارش ہوگی، ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024