دنیا کی ماہر پولیس فورس سکاٹ لینڈ یارڈ کا نیوز سسٹم، ٹوئٹر اکائونٹ اور ای میل ہیک ہو گئے ۔اسکارٹ لنڈ یارڈ کے جس نظام سے اعلامیے اور خبریں جاری کی جاتی ہیں، وہاں سے اچانک نامعلوم افراد کو برے الفاظ لکھ کر بھیجے گئے۔اسی نیوز سسٹم سے متعدد ای میلز بھی کوڈ ورڈز اور ٹیسٹ لکھ کر سینکڑوں افراد کو بھیجی گئیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسکارٹ لینڈ یارڈ کا ٹوئٹر اکائونٹ بھی ہیکرز کے ہتھے چڑھ گیا۔میٹروپولیٹن پولیس کے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکائونٹ جس کے دس لاکھ سے زیادہ فالورز ہیں سے نامناسب ٹویٹس بھی شیئر کی گئیں تاہم ان ٹویٹس کو بعد میں ڈیلیٹ کر دیا گیا۔ٹویٹس میں پولیس اور متعدد لوگوں کو نام لے کر نشانہ بنایا گیا تھا۔ سکارٹ لینڈ یارڈ کے ایک افسر کا کہنا تھا کہ ہمارا ای میل نہیں بلکہ سسٹم ہیک ہوا جس کو ماہرین نے نشاندہی ہوتے ہی واپس لے لیا ۔اسکارٹ لینڈ یارڈ کے متعلقہ افسروں نے کہا کہ ہم کھوج لگانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ دراصل ہوا کیا تھا، ہم نے اپنے نیوز ڈیسک کے انتظامات میں تبدیلی شروع کر دی ہے.
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024