چچی کے انتقال پر آغا سراج کی 3 روز کیلئے رہائی
کراچی (نوائے وقت نیوز)اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی چچی کا انتقال ہو گیا، جن کی تدفین میں شرکت کے لیے آغا سراج درانی کو 3 روز کے لیے رہائی ملی ہے۔محکمہ داخلہ کی جانب سے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی چچی کے انتقال پر انہیں 3 دن کے لیے عارضی طور پر رہا کر دیا گیا ہے۔اس سلسلے میں محکمہ داخلہ کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔آغا سراج درانی رہائی ملتے ہی اپنی چچی کی تدفین اور سوئم میں شرکت کے لیے اندرونِ سندھ روانہ ہو گئے، انہیں 21 جولائی تک 3 دن کے لیے رہا کیا گیا ہے۔