کراچی،سپر ہائی وے پر گاڑی اور ٹرالر میں تصادم، تین افراد ہلاک
کراچی(نوائے وقت نیوز)کراچی میں سپر ہائی وے پر 3 افراد گاڑی اور ٹرالر کے درمیان تصادم کے باعث تین افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق حیدر آباد سے کراچی آتے ہوئے ڈی ایچ اے سٹی کے قریب ٹائر پھٹنے سے گاڑی بے قابو ہوکر ٹرالر سے جا ٹکرائی۔ریسکیو عملے نے لاشوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا۔اسپتال انتظامیہ کے مطابق حادثے میں جاں بحق افراد کی شناخت قربان علی ولد جان محمد، حضور بخش ولد جان محمد اور ماجد کے نام سے ہوئی۔