سانحہ 12مئی کیس ،نامزد شریک ملزمان کو مقدمے کی نقول فراہم کردی گئیں
کراچی (این این آئی)انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ 12 مئی کے 10 سے زائد مقدمات میں نامزد شریک ملزمان احد اور حق نواز کو مقدمے کی نقول فراہم کر دیں۔ آئندہ سماعت پر فرد جرم عائد کی جائیگی۔ کراچی سینٹرل جیل میں انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت کے روبرو سانحہ 12 مئی کے 10 سے زائد مقدمات کی سماعت ہوئی۔ کیس میں نامزد شریک ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے ملزمان احد اور حق نواز کو مقدمے کی نقول فراہم کر دیں۔ ائندہ سماعت ملزمان پر ترمیمی فرد جرم عائد کی جائے گی۔