صوبائی الیکشن کمشنر کا خصوصی ٹیم کے ہمراہ این اے 205گھوٹکی کا دورہ
کراچی (نوائے وقت نیوز) صوبائی الیکشن کمشنر سندھ نے خصوصی ٹیم کے ہمراہ این اے 205گھوٹکی کا دورہ کیا۔ جس میں انتظامی افسران سے ملاقات الیکشن کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا،اِس کے علاوہ پولنگ اسٹیشنوں پر بنیادی سہولتوں کے حوالے اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے دی گئی تمام ہدایات پر عمل کیا جائے جس سے کسی بھی انتظامی مسائل اور رکاوٹ سے بچا جاسکے۔