این اے 205: ضمنی الیکشن میں 3 لاکھ 60 ہزار875 رجسٹر ڈ ووٹر رائے حق دہی استعمال کریں گے
میرپور ماتھیلو(نوائے و قت نیوز) این اے 205 گھوٹکی کے ضمنی الیکشن میں 3 لاکھ 60 ہزار875 رجسٹرڈ ووٹر رائے حق دہی استعمال کریں گے۔یہ بات صوبائی الیکشن کمشنر سندھ محمد یوسف خٹک نے میرپور ماتھیلو میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتائی ۔انہوںنے کہا کہ 56 مرد 56 خواتین جبکہ 178 مشترکہ پولنگ بوتھ قائم کرتے ہوئے ٹوٹل 290 پولنگ اسٹیشن قائم کیئے ہیں.۔ پولنگ عمل کے لیئے 2024 عملہ ڈیوٹی سرانجام دے گا۔