تحریک انصاف سندھ کی تنظیم نو‘ حلیم عادل صدر، محفوظ عرسانی جنرل سیکرٹری نامزد
کراچی (نیوز رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف نے سندھ میں تنظیم کی تشکیل نو کرتے ہوئے رکن سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ صوبائی صدر اور محفوظ عرسانی کوجنرل سیکرٹری مقرر کردیا، پی ٹی آئی نوٹیفکیشن کے مطابق صداقت جتوئی سینئر نائب صدر، پی ٹی آئی نوٹیفکیشن کے مطابق صداقت جتوئی سینئر نائب صدر، پپو خان چاچڑ اور آغا تیمور نائب صدور، سید اظہر الحسن (قادری بھائی) ایڈیشنل جنرل سیکرٹری، اشرف قریشی طاہر شاہ، راجہ خان جکھرانی، سید ممتاز علی شاہ، عنایت حسین اور حاجی خاوند بخش ڈپٹی جنرل سیکرٹریز، ارسلان فیصل مرزا فنانس سیکرٹری اور جمال صدیقی سیکرٹری اطلاعات مقرر کئے گئے ہیں۔