امریکا چین کشیدگی‘ جاپان کو تجارتی خسارے کا سامنا
ٹوکیو (اے پی پی)امریکہ اور چین کے درمیان کشیدگی کی وجہ سے جاپان کو تجارتی خسارے کا سامنا ہورہا ہے، جاپانی حکام کا کہنا ہے کہ امریکہ اور چین کے درمیان جاری تجارتی تناوء کی وجہ سے ملک کو سال کے پہلے چھ مہینوں میں تجارتی خسارے کا سامنا ہے۔ جاپانی وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ جنوری سے جون تک کے عرصے میں یہ خسارہ تقریباً 8.2 ارب ڈالر رہا۔ یہ چھ مہینوں کا مسلسل دوسرا عرصہ ہے کہ تجارتی توازن خسارے میں گیا۔گزشتہ سال کے مقابلے میں برآمدات 4.7 فیصد جب کہ درآمدات 1.1 فیصد کم ہوئین ۔ پانچ ادوار میں یہ پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ دونوں کے اعداد و شمار کم ہوئے۔ چین کے لئے برآمدات 8.2 فیصد کم ہوئیں۔ چپ بنانے والی مصنوعات کے اعداد و شمار 21.4 فیصد کمی ہوئی جبکہ گاڑیوں کے پرزہ جات کی مانگ میں بھی 18.2 فیصد کمی دیکھی گئی۔