کشمیر کی تحریک آزادی اہم مرحلے میں داخل ہوچکی ہے‘ ماہرین کشمیریات
کراچی (نیوزرپورٹر)کشمیر کی تحریک آزادی انتہائی اہم مرحلہ میں داخل ہوچکی‘اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کرانے کے لئے حکومت پاکستان سفارت کاری میں تیزی لائے یہ مسئلہ جنگ سے نہیں مذاکرات سے حل ہوگا ، ان خیالات کا اظہار دانشوروں اور ماہرین کشمیریات نے بشیر سدوزئی کی کتاب ’’ برہان وانی ایک تحریک ایک سنگ میل‘‘ کی تعارفی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، کتاب میں کشمیری مجاہد برہان مظفر وانی کی جدوجہد پر تفصیل اور اس کے بعد کشمیر میں تحریک آزادی کے حوالے سے عوامی شمولیت اور نوجوانوں کا متحرک کردار اور بھارتی فورسز کی بربریت کو تفصیل سے لکھا گیا، 480 صفحات پر مشتمل اس