کراچی جلسے کو چیلنج سمجھ کر کارکن بھرپور عوامی شرکت یقینی بنائیں‘ علامہ راشد سومرو
کراچی(نیوز رپورٹر)جمعیت علماء اسلام سندھ کے جنرل سیکرٹری علامہ راشد خالد محمود سومرو اور صوبائی نائب امیر مولانا عبدالکریم عابدنے کہا ہے کہ جے یو آئی ملک پر مسلط مینڈیٹ چور حکمرانوں کے خلاف فیصلہ کن جدوجہد میںبنیادی کردار ادا کرے گی،کراچی کے تمام اضلاع اور صوبائی حلقوں کے ذمہ داران کراچی جلسے کو چیلنج سمجھ کربھرپورعوامی شرکت یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن تیاری کریں، جلسے سے جے یو آئی کے مرکزی جنرل سیکرٹری اور سینیٹ میں پارلیمانی لیڈرمولانا عبدالغفورحیدری،صوبائی جنرل سیکرٹری علامہ راشد خالد محمودسومرو بھی خطاب کریں گے۔ مولانا عبدالکریم عابد نے جلسہ عام کی تیاریوں کے سلسلے