آرٹس کونسل میں محفل نعت کل ہوگی
کراچی(سٹی نیوز) المدینہ نعت سینٹراور راشداعظم نعت اکیڈمی کے تحت محفل نعت بیادممتاز عالم دین محقیق و دانشور علامہ سید حمزہ علی قادری مرحوم ہفتہ 20ـ؍جولائی شام 6بجے آرٹس کونسل کراچی ،ایسی آڈیٹوریم میں ہوگی صدارت صدر آرٹس کونسل محمداحمدشاہ کرینگے ۔مہمان خصوصی جماعت اہلسنت سندھ کے امیر پیر سید سردار علی شاہ ،سابق وفاقی وزیرحاجی محمد حنیف طیب ،معروف اسکالرز ڈاکٹر شہزاد احمد ،انیق احمد ،قاضی نور الاسلام شمس ،سیدنعمان حمزہ علی قادری،محمدراشداعظم ،سیدوسیم احمد کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے سے تعلق رکھنے والے اظہار خیال کرینگے ۔