ملیر میں پانی کی عدم فراہمی کے خلاف نوازلیگ کا نیشنل ہائی ہے پر احتجاج
کراچی (نیوز رپورٹر) مسلم لیگ (ن) ضلع ملیر کی جانب سے پانی کی بندش کے خلاف منزل پمپ نیشنل ہائی وے پر احتجاجی مظاہرے سے ضلع ملیر کے صدر فیروز خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نااہل حکمرانوں کی نااہلی کی وجہ سے جہاں مہنگائی نے عوام کو فاقہ کشی پر مجبور کردیا ہے ۔ وہاں واٹر بورڈ نے کراچی کے عوام کا پانی ٹینکر مافیاء کو دے کر پوری پوری آبادیوں کو پیاسا مارا جارہا ہے اور آبادیوں کے مکین بچے ، بوڑھے اور خواتین سارا سارا دن پانی کی تلاش میں بھٹکتے رہتے ہیں جو بڑا المیہ ہے انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ پانی کے مسئلے کو سنجیدگی سے لے اور عوام کی پریشانی کو دور کرے۔ پانی نہ ہونے سے عوام کی زندگی اجیرن ہوگئی ہے ۔اس موقع پر ملک