بنی گالہ میں غیر قانونی مارکی مسمار، مقامی افراد کی سخت مزاحمت، علاقہ میدان جنگ بنا رہا
اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد انتظامیہ نے گزشتہ روز بنی گالہ میں غیر قانونی طورپر بنائی گئی راول مارکی کو مسمار کردیا ہے، مارکی کے خلاف آپریشن کے باعث مقامی افراد نے سخت مزاحمت کی اور پورادن بنی گالہ میدان جنگ بنا رہا ہے لوگوں کی جانب سے پتھراو کے باعث متعدد پولیس اہلکار زخمی ہوگئے آنسو گیس کی شیلنگ سے مقامی افراد کو بھی شدید مشکلات کاسامنا کرناپڑا ہے گزشتہ روز اسلام آباد انتظامیہ سی ڈ ی اے اور پولیس کی بھاری نفری نے بنی گالہ میں سرکاری اراضی پر تعمیر کی گئی راول مارکی کے خلاف بڑا آپر یشن کیا آپریشن میں بھاری مشینری اور پولیس کی بھاری نفری کو استعمال کیا گیا تاہم مقامی افراد کی جانب سے آپریشن سے قبل مارکی تک جانے والے راستوں کو رکاوٹیں کھڑی کرکہ بند کردیا گیا اور ٹائرز کو آگ لگا کر احتجاج کیا گیا تاہم پولیس نے کار سرکار میں مداخلت کرنے پر لوگوں کے خلاف لاٹھی چارج شروع کی اور آنسو گیس کی بھی شیلنگ کی پولیس پر مظاہرین کے پتھراو کے باعث متعدد پولیس اہلکار اور مظاہرین زخمی بھی ہوئے تاہم کئی گھنٹوں کی گھمسان کی لڑائی کے بعد پولیس نے مظاہرین کومنتشر کردیا اور سی ڈی اے کے شعبہ انفورسمنٹ نے بھاری مشینری کے ساتھ مذکورہ مارکی کو مسمار کردیا ہے علاوہ ازیں سی ڈی اے کے شعبہ انفورسمنٹ نے میلوڈی میں واقع اسلام آباد ہوٹل اور سیکٹر آئی ایٹ ون میں واقع علیم گھر کی عمارتوں پر کی گئی تجاوزات کو بھی بھاری مشینری کے ساتھ مسمار کردیا ہے ۔