بنی گالہ تجاوزات کیس،سپریم کورٹ میں سماعت پچیس جولائی ہوگی
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)سپریم کورٹ نے بنی گالا تجاوزات کیس کو سماعت کے لئے مقرر کر دیا ہے اس کیس کی سماعت 25 جولائی کو ہوگی۔ کیس کی سماعت جسٹس شیخ عظمت سعید کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کرے گا جس میں دوسرے جج جسٹس عمر عطا بندیال شامل ہیں۔ سپریم کورٹ آفس کی جانب سے اٹارنی جنرل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب سیکرٹری داخلہ سمیت دیگر حکام کو نوٹس جاری کر دیئے گئے ہیں۔