اپوزیشن کو عددی اکثریت حاصل ، چیئرمین سینٹ مستعفی ہو جائیں:نیئر بخاری
اسلام آباد (این این آئی)،چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی نیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ سینٹ میں اپوزیشن کو عددی اکثریت حاصل ہے۔ ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ سینٹ کیاپوزیشن اجلاس میں تحریک عدم اعتماد کامیابی سے زائد سینٹرز نے شرکت کی۔ انہوںنے کہاکہ چیرمین سینٹ باعزت طریقے سے مستعفی ہو جائیں۔ انہوںنے کہاکہ صادق سنجرانی تحریک عدم اعتماد کے بعد عہدے پر رہنے کا جواز کھو بیٹھے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ حیلے بہانے اور عارضی سہارے حکمرانوں کی مزید خفت کا سبب بن رہے ہیں۔