جنوبی کوریا ، جاپانی سفارتخانے کے نزدیک 70 سالہ شہری نے کار کو آگ لگا کر خودسوزی کر لی
سیول(آن لائن) جنوبی کوریا میں جاپانی سفارتخانے کے نزدیک کھڑی کار میں ایک 70 سالہ بزرگ شہری نے آگ لگا کر خودکشی کر لی ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ کم نامی شخص نے جاپانی سفارتخانے کے سامنے اپنی کار کھڑی کر کے خود کو آگ لگا لی جس کے نتیجے میں وہ جھلس کر ہلاک ہو گیا ۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں ۔