آل پاکستان مسلم لیگ کے انٹراپارٹی الیکشن
طاہر منیر طاہر
مقامی ہوٹل میں عشائیہ کا اہتمام کیا گیا ،نو منتخب صدر نے ممبران کا شکریہ ادا کیا
گزشتہ روزAPML کے چیف آرگنائزر راجہ شوکت حیات نے آل پاکستان مسلم لیگ کے انٹراپارٹی الیکشن میں صدررائے شیرعلی کھرل، سیکریٹری جنرل تنویر احمد کے گزشتہ دنوں بلا مقابلہ منتخب ہونے پر مقامی ہوٹل میں عشائیہ کا اہتمام کیا جس میں پاکستان سے مرکزی سیکریٹری جنرل مہرین آدم ملک، شیر عالم خٹک خیبر پختونخواہ اوریوتھ ونگ کے صدر جمشید خان نے خصوصی طور پر شرکت کی، اس موقع پر سیکریٹری جنرل مہرین آدم ملک نے پارٹی ممبران سے مشاورت کی اوربتایا کہ وہ پرویز مشرف کی خصوصی ہدایت پر ان سے مل رہی ہیں،انہوں نے پارٹی کے عہدیداروں سے پارٹی کے مفاد میں تجاویز کی روشنی میں ہدایات دیں اورآیندہ کے لائحہ عمل پرگفتگو کی جبکہ خواتین ونگ کی فرزانہ منصور ،مسزثروت زہرہ، مسز فریحہ تابش کی دوبارہ پارٹی میں شمولیت کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ وہ پہلے کے مقابلے میں اب مذید تن دہی سے ممبرسازی کریںنگی، شیر عالم خٹک خیبر پختونخواہ نے کہا کہ انکے اعزاز تقریب منعقد کرنے پر میں عہدیداروں ،کارکنان اور خصوصی طور پر راجہ شوکت حیات کاشکریہ ادا کرتاہوں اور کہاکہ وہ ہر وہ کام کرنے کیلئے ہمہ وقت تیارہیں جو پارٹی کے مفاد میںہو،جبکہ چیف آرگنائزرراجہ شوکت حیات نے عشائیہ میں خصوصی شرکت پرمرکزی سیکریٹری جنرل مہرین آدم ملک اور نائب چیئرمین شیر عالم خٹک خیبر پختونخواہ، یوتھ ونگ کے صدرجمشید خان کا شکریہ ادا کیااور عہدیداروں ،کارکنان کو مشورہ دیا کہ وہ پارٹی سے متعلق کسی بھی اختلافی امور پر گروپ میں شیئر کرنے کے بجائے بل واسطہ یا بلاواسطہ حل نکالیں اورغیر ضروری گفتگووتصاویر شیئر کرنے سے اجتناب برتیں، یوتھ صدر پاکستان جمشید خان نے سوال کے جواب میں بتایا کہ وہ یوتھ کو کس طرح پارٹی کیلئے راغب کررہے ہیں اورآیندہ کے پروگرام پر روشنی ڈالی،اس موقع پرنو منتخب صدر رائے شیر علی نے صدر منتخب ہو نے اوران پر اعتماد کرنے پر ممبران کا شکریہ ادا کیااور کہا کہ سابقہ غلطیوں کو ہم نہیں دوہرائیں گے تمام کام ممبران گفتگو وشنید و مشوروں سے عمل کرینگے،آیندہ پہلے کی طرح ڈکٹیٹرانا انداز کو نظر انداز کرکے عوامی طورطریقے اپنائیں گیاور پارٹی کو منظم کرکے ممبران کی رائے کااحترام کرتے ہوئے سب کوساتھ لیکر چلیں گے،اس موقع پر ممبران محمد عمر بلوچ،ملک یونس ،محمد عرفان، فرزانہ منصور ،مسز ثروت زہرہ،سعید خان جوئیہ، مسز فریحہ تابش،بلال لجپال،جام اظہر،مبشرملک ومحمد شاہد آئینہ نے خصوصی شرکت کی اورصدر رائے شیر علی پراپنے مکمل اعتماد کا اظہارکرتے ہوئے تجاویز دیں اور اپنے مکمل تعاون کایقین دلایا اور امید ظاہر کی کہ گروپ بندی یا سیاست پارٹی میں نہیں ہوگی بلکہ پارٹی سے باہر ہوگی تمام ممبران نے یکجہتی کا مظاہرہ کیاجس سے پارٹی کے اندر اور باہر کالی بھڑوں کو منہ کی کھانی پڑی۔۔