پی ٹی آئی حکومت لیگی قیادت کو انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے : شیخ مظہر شفیع
لاہور ( پ ر ) ورلڈ اسلامک آرگنایزیشن کے چیئرمین شیخ مظہر شفیع کی زیرصدارت ہنگامی اجلاس کہ حکومت ہوا جس میں چیئرمین صاحب نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری پرنیب اور پاکستان تحریک انصاف پرشدید تنقید کرتے ہوئے کہامسلم لیگ ن کی لیڈرشپ پر ناجائز اور جعلی مقدمات بنا کے انتقامی کاروائیوں کا نشانہ بنا رہی ہے ۔ اور ان کو بغیر وارنٹ کے گرفتار کیا گیاہے ۔جبکہ شاہد خاقان عباسی نیب کی طرف سے دئیے گئے سوالات کا بھر پورطریقہ تے تسلی بخش جوابات دے رہے تھے اوران سے ہرطرح تے تعاون کررہے تھے ، انہوں نے کراچی میں مفتاح اسماعیل سابقہ وزیر خزانہ کے گھر میں ہونے والے غیر قانونی چھاپے اور چادراور چادر دیواری کی تقدس کو پامال کرنے پربھی تنقید کا نشانہ بنایا ۔