حکومت مہنگائی کے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی تیز کرے:چودھری آصف سندھو
رائے ونڈ (نامہ نگار) پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی رہنما ء چودھری آصف علی سندھو نے کہا کہ حکومت نے مہنگائی ختم کرنے کیلئے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی تیز کردی۔ وزیراعظم عمران خان کی طرف سے ہدایت ہے کہ ادارے قانون کی بالادستی کو یقینی بنائیں ، حکومت مداخلت نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ملکی ترقی کے لئے صنعت کی ترقی انتہائی ضروری ہے۔ عوام کو زندگی کی تمام تر سہولیات ان کی گھر کی دہلیز پر پہنچانا حکومت کا منشور ہے، عام آدمی کو صحت کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کے لئے سرکاری ہسپتالوں میں جزا اور سزا کا نظام متعارف کرایا جائے گا ۔ ایگری کارڈ کا اجرا کر کے کاشتکاروں کو گندم گنے اجناس کی براہ راست ادائیگی ہو گی ،حکومت پنجاب زراعت کے کاشتکاروں کو جدید ترین سہولیات دے گی، نوجوان کو روزگار فراہم کریں گے، انہوں نے کہا کہ قانون پر عملدرآمد رنگ دکھا رہا ہے، تاریخ میں یہ انہونی پہلی بار ہوئی ہے کہ قوم کا لوٹا ہوا مال واپس ہو رہا ہے، وزیراعظم قوم سے کیا ہر وعدہ نبھا رہے ہیں۔