مقامی ثقافتوں کو اجاگرکرنے کیلئے الحمرا ہال میں تقریبات کا آغاز
لاہور ( پ ر) وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدار کی ہدایت پر مقامی ثقافتوں کو اجاگر کرنے اور مقامی فنکاروں کی سر پرستی اورحوصلہ افزائی کے لیے محکمہ اطلاعات و ثقافت پنجاب کونسل آف دی آرٹس او ر مقامی آرٹس کونسلوں کے اشتراک سے لاہور کے الحمرا ہال میں تقریبات کا آغاز ہو گیا ۔ جن کی رہنمائی پنجاب آرٹس کونسل کی ایگزیٹکوڈائر یکٹر ثمن رائے کر رہی ہیں ۔اس سلسلہ میں ڈیرہ غازی خان کاثقافتی طائف 20جولائی کے پروگرام کے مہمان خصوصی ہونگے ، ان تقریبات میں مرکزی اور صوبائی وزراء ، ارکین اسمبلی ، ، آفیسر ، اور شہری شریک ہونگے ، ثقافتی پرفارمنس شامل ہیں ۔ثقافتی طائفے میں تلواروں کے ساتھ روائتی رقص زام دھرلیس ، جام پوری جھومر، نٹرسر ، لوک موسیقی اور دیگرروائتی ثقافت پر فارمنس شامل ہیں۔