ریلوے میں 4افسروں کے تقرروتبادلے
لاہور( کامرس رپورٹر) ریلوے حکام نے گریڈ17 ،18اور گریڈ19 کے چار افسروں کے تقرروتبادلوں کے احکامات جاری کردئیے ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈپٹی چیف انجینئر سگنلز ہیڈ کوارٹر محمد سلیم خان کو جوائنٹ ڈائریکٹر لیگل آفیئرمنسٹری آف ریلوے،گریڈ 18 کی ڈویژنل ٹرانسپوٹیشن آفیسر مس وقارالنسا کو ڈپٹی ڈائریکٹر لیگل آفیئروزارت ریلوے، سینئر مکینیکل انجینئر ہیڈکوارٹر سید اکرام حیدر زیدی کو ڈپٹی ڈائریکٹر لیگل آفیئروزارت ریلوے اور گریڈ17 کے اسسٹنٹ ٹیلی کام انجینئر ہیڈکوارٹر منور حسین کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل آفئیر منسٹری آف ریلوے تعینات کیا گیا ہے۔