عافیہ کی رہائی کیلئے وزیراعظم کا دورہ امریکہ امید کی کرن ہے: عصمت صدیقی
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) امریکہ میں قید عافیہ صدیقی کی والدہ نے وزیراعظم عمران خان کے نام خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم کا دورہ امریکہ میرے سمیت تمام پاکستانیوں کے لئے امید کی کرن ہے، امید ہے آپ عافیہ کی رہائی کا مطالبہ کرنے کے ساتھ اس مسئلہ کا حل نکالیں گے۔