بجٹ میں عائد ٹیکس شقوں کی وضاحت دی جائے انجمن تاجران پاکستان کا چیئرمین ایف بی آر کو خط
لاہور(کامرس رپورٹر) انجمن تاجران پاکستان نے مشیر خزانہ اور چیئر مین ایف بی آر کو خط لکھ کر بجٹ میں عائد ٹیکسوں کی تمام شقوں کی وضاحت طلب کی ہے۔ انجمن تاجران پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری نعیم میر کی جانب سے خط میںکہا گیا ہے یکم اگست سے بجٹ میںمنظورشدہ تمام قوانین لاگو ہوجائیں گے۔اگر ایف بی آر تمام چیزوں کی جلد از جلد وضاحت کردے تو تاجروں میں پائی جانے والی بے چینی ختم ہو سکتی ہے۔