بنکنگ کورٹ کا نجی بنک کی نادہندہ عائشہ احد کی جائیدادیں نیلام کرنے کا حکم
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) بینکنگ عدالت نے نجی بینک کی ڈیفالٹر عائشہ احد ملک کی جائیدادوں کی نیلامی کا حکم دے دیا۔ ایک کروڑ پینتیس لاکھ تیس ہزار کی نادہندہ عائشہ احد کی جائیدادیں نیلام کرنے کے لئے 26اور 27اگست کی تاریخیں مقرر کی گئی ہیں، بینکنگ عدالت نمبر ایک میں بینک کی دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔