وفاقی حکومت کاامپورٹ ایکسپورٹ بنک بنانے کا فیصلہ
کراچی(این این آئی)وفاقی حکومت نے بیرونی تجارت کے فروغ کیلئے ایکسپورٹ امپورٹ بینک بنانے کا فیصلہ کر لیاہے ، بینک برآمد کنندگان کو غیر ملکی زرمبادلہ کے حصول میں معاونت فراہم کرے گا۔
وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق ایگزم بینک پاکستان کی برآمدات بڑھانے میں مدد گار ہوگا جبکہ ایکسپورٹ امپورٹ بینک ایکسپورٹرز کو فارن کرنسی کے حصول میں معاونت دے گا۔بینک میں چیف ایگزیکٹیو کی تعیناتی کیلئے بینکنگ سیکٹر میں تجربہ رکھنے والے افراد سے درخواستیں طلب کرلی گئی ہیں۔