متعدد وارداتیں، ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پر شہریوں سے نقدی، زیورات چھین لئے
لاہور(نامہ نگار)شہرکے مختلف علاقوں میںڈاکوئوںاور چوروںنے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات،موبائل فون، گاڑیاں ، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیاہے۔تفصیلات کے مطابق ڈاکوؤں نے ما ڈل ٹا ئو ن کے علاقے میں شا ہدکے گھر میں گھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر6لاکھ40ہزارروپے مالیت ،ڈیفنس بی کے علاقے میں سر فر ازکے گھر سے 4لاکھ60ہز ار روپے مالیت،شما لی چھا ئو نی کے علاقے میںفر ید اور اس کی فیملی سے گن پوائنٹ پر3لاکھ روپے90ہزار روپے مالیت،مز نگ کے علاقے میںما جد اوراس کی فیملی سے گن پوائنٹ پر2لاکھ85ہزار روپے مالیت،با ٹا پو ر کے علاقے میں اکبراوراس کی فیملی سے2لاکھ15ہزارروپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات،موبائل فون اور دیگر سامان،بھا ٹی گیٹ کے علاقے میں جا ویدسے2لا کھ12ہزارروپے اور موبائل فون،نشتر کا لو نی کے علا قہ میں شا ن سے ایک لا کھ55ہزارروپے اور موبائل فون،لو ہا ری گیٹ کے علا قہ میں ارشا د سے ایک لا کھ12ہزارروپے اور موبائل فون لوٹ لیا اور فرار ہو گئے ہیں۔چوروںنے کینٹ اور لا ری اڈہ کے علاقوں سے دو کاریںجبکہ شا د با غ، بھا ٹی گیٹ ،اسلا م پو رہ،پر انی انارکلی،شا د ما ن اورکو ٹ لکھپت کے علاقوں سے چھ موٹرسائیکلیںچوری کرلیں اورفرارہوگئے ہیں۔