نوشہرو فیروز: خیبرمیل اور فرید ایکسپریس بڑے تصادم سے بچ گئیں
نوشہرو فیروز (آن لائن) ڈرائیور کی حاضر دماغی، ایمرجنسی بریک لگا کر خیبر میل کو فرید ایکسپریس کیساتھ بڑے حادثے سے بچالیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی سے پشاور جانے والی خیبرمیل ایکسپریس کے ڈرائیور نے ٹرین کو ایمرجنسی بریک لگا کر آئوٹر سگنل پر ہی روک لیا۔ ڈرائیور ذاکرخان نے کا کہنا ہے کہ سگنل پیلا ہونے کے بعد لوپ لائن کا سگنل دے دیا گیا جبکہ اس وقت لوپ لائن پر فرید ایکسپریس سٹارٹ ہوگئی تھی۔ اس واقعہ کی رپورٹ ڈرائیور ذاکر خان نے ریلوے حکام کو جمع کروا دی ہے۔ اس واقعہ کی وجہ سے ٹرین محراب پور سٹیشن پر پچاس منٹ لیٹ ہوگئی۔