افغانستان:طالبان نے سویڈش این جی او کو طبی مراکز دوبارہ کھولنے کی اجازت دیدی
کابل (این این آئی)افغان طالبان نے سویڈن کی سویڈیش کمیٹی (این جی او) کو کابل کے مغربی علاقے طبی مراکزدوبارہ کھولنے کی اجازت دیدی۔فرانسیسی میڈیا کے مطابق سویڈش کمیٹی فار افغانستان نے اپنا فیصلہ واپس لیتے ہوئے کہا کہ ’ ہیلتھ کمیشن نے انہیں آپریشن بحال کرنے کی اجازت دی ہے۔ایس سی اے نے پریس ریلیز کے ذریعے کلینک پر چھاپے کی مذمت کی اور اسے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا۔