کابل یونیورسٹی کے قریب بم دھماکہ ، 8افراد ہلاک، 33زخمی
کابل+اسلام آباد (نیٹ نیوز+نوائے وقت رپورٹ) افغانستان کے دارالحکومت کابل میںبم دھماکے کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک ہو گئے۔ افغان میڈیا کے مطابق پولیس ڈسٹرکٹ تھری میں کابل یونیورسٹی کے قریب زوردار بم دھماکہ ہوا جس میں 8 افراد ہلاک اور 33زخمی ہو گئے۔ دھماکے میں یونیورسٹی کے قریب کھڑی 2 گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی۔ زخمی اور ہلاک ہونے والے افراد کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق دھماکہ علاقے میں نصب آئی ای ڈی سے کیا گیا ہے جس کی فی الحال کسی گروپ کی جانب سے ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے۔ادھرپاکستان نے افغانستان میں دہشتگردی کے الزامات مسترد کر دیئے، ترجمان دفتر خارجہ کی دہشتگردانہ واقعارت پر مذمت اور کہا کہ امید ہے افغانستان، خطے میں امن کیلئے مل کر کام جاری رکھیں گے۔