ایران اور ترکی سندھ کے زراعت‘ صنعتی شعبوں میں تعاون بڑھائیں گے: معاہدوں پر دستخط
کراچی (وقائع نگار)ایران اور ترکی کے ادارے سندھ میں زراعت و صنعتی شعبوں میں تعاون بڑھائیں گے ۔ اس حوالے سے یادداشت کے معاہدوں پر دستخط کی تقریب کراچی میں ہوئی جس وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ بھی موجود تھے۔معاہدہ پرسینٹر فار پیس، سیکیورٹی اینڈ ڈیولپمنٹ اسٹڈیز پاکستان اور انسٹیٹیوٹ فار پولیٹیکل اینڈ انٹرنیشنل اسٹڈیز ایران نے کے نمائندوں نے دستخط کئے۔ایک اور ایم او یو سی پی ایس ڈی پاکستان اور ترکش ایشین سینٹر فار اسٹریٹیجک اسٹڈیز کے درمیان ہوا۔اس موقع پر ایران کے نائب وزیر خارجہ ڈاکٹر کاظم سجادپور، ایرانی ، ترکی کے سفیر ایدن نورہان، قونصل جنرل تولگا یوسیک، سی پی ایس ڈی کے چیئرمین عبداللہ دادابائی، سی پی ایس ڈی کے سیکریٹری جنرل احسن مختار زبیری شریک موجود تھے ایم او یو کے تحت سندھ، ایران اور ترکی کے ادارے زراعت و صنعتی شعبوں میں تعاون بڑھائیں گے۔