معاشی استحکام ملک کی ترقی کے لئے ناگزیر ہے،ڈاکٹر شمشاد اختر
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)سابق وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا ہے کہ معاشی استحکام ملک کی ترقی کے لئے ناگزیر ہے،ایس ڈی پی آئی سیمنیار میںخطاب میںانہوں نے کہا کہ معاشی استحکام کے ساتھ ہر شعبے میں بھرپور اصلاحات سے ملک معاشی بحران سے جلد نکل آئے گی۔ آئی ایم ایف کے پروگرام پر تبصرہ کرتے ہوئے ڈاکٹر شمشاد نے کہا کہ آئی ایم ایف کے پروگرام میں تاخیر سے جانے کی وجہ سے بے یقینی میں اضافہ ہواجس سے معیشت پر بْرا اثر پڑا۔ ایس ڈی پی آئی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر عابد قیوم سلہری نے سوشل پروٹیکشن کے پروگرام کو مضبوط بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ حکومت معاشرے کے غریب طبقے پر بوجھ کو کم کرنے کے لیے براہ راست ٹیکس پر توجہ دے۔ پاکستان میں تعنیات ا?ئی ایم ایف کی نمائندہ ماریا ٹریسا دبان نے کہا کہ ا?ئی ایم ایف کا 6 بلین ڈالر کے پروگرام کا مقصد پاکستان کے معاشی اصلاحاتی پروگرام کو سپورٹ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ درمیانی مدت میں ا?ئی ایم ایف پیکج کا ہد ف مضبوط ٹیکس کا نظام ، ایک ا?زاد مرکزی بینک، مارکیٹ بیس ایکسچینج ریٹ کا نظام اور قرضوں کی سسٹینیبلٹی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف چاہتی ہے کہ پاکستان توانائی کے شعبے کو بہتر بنائے ، فیٹف کی شرائط پر عمل درامد کیا جائے اور اینٹی کرپشن کے اداروں کو مضبوط کیا جائے۔