سپیڈو بس کا روٹ
مکرمی ! میںاس اخبار کے توسط سے حکومت سے التماس کرنا چاہتی ہوں کہ فیروزپور روڈ پرایک فلاحی ادارہ بلقیس سرور ہسپتال ہے جہاں غریب مریضوں کا دائیلائسز بھی ہوتاہے اور دوردراز کے علاقوںسے بھی مریض آتے ہیں اگر فیروزپور روڈ پر سپیڈو بس کا دائرہ کار کاہنہ سٹاپ سے ایک کلو میٹر آگے بلقیس سرور ہسپتال تک وسیع کردیا جائے تو غریب افراد کو ہسپتال تک پہنچنے میں آسانی ہوگی۔ لہٰذا مہربانی فرما کر اس درخواست پر غور فرمائیں۔(عائشہ فاطمہ، لاہور)