بائیو میٹرک تصدیق
مکرمی۱ انسدادِ دہشتگردی کے لئے سٹیٹ بینک آف پاکستان نے اکائونٹس کی بائیو میٹرک تصدیق لازمی قرار دی ہے۔ میری عمر ستاسی 87)) برس ہے۔ میں کھونٹی کے سہارے چلتا ہوں کیا میں اِس عمر میں دہشت گردی کر سکتا ہوں؟میں ایک پینشنر ہوں۔ ہر ماہ بنک سے بذریعہ چیک پنشن لے رہا ہوں۔ کئی دفعہ کوشش کی، زیادہ عمر ہونے کی وجہ سے بائیو میٹرک تصدیق نہیں ہو رہی جس کی وجہ سے سٹیٹ بینک کے حکم کے مطابق میرا بینک اکائونٹ منجمد کرنے کا خدشہ ہے۔ میرا گزارہ صرف پینشن پر ہی ہے۔ یعنی خوراک، لباس، طبی علاج اور یوٹیلٹی بلوں کی ادائیگی ناممکن ہو جائے گی۔ مہنگائی کا عذاب الگ ہے۔ لہٰذا سٹیٹ بنک کو یہ حکم فوری واپس لینا چاہیے۔ تا کہ میرے جیسے تمام لوگوں کی مشکلات ختم ہو جائیں۔ اس عمر میں تو اُنگلیوں کے نشانات ختم ہو جاتے ہیں۔ (عبدالستار چودھری329-B گلشنِ راوی لاہور)