پنجاب کے سابق وزیر اعلی شہباز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب کی نگراں حکومت اور پی ٹی آئی میں کوئی فرق نہیں ، وہ پی ٹی آئی کے اشاروں پر ناچ رہی ہے۔مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے پشاور میں ہارون بلور کے اہل خانہ کے ساتھ تعزیت کے بعد میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعلی پنجاب شہبازشریف کا کہنا تھا کہ نوازشریف اور مریم نواز کی وطن واپسی پر لاہورمیں عوام کا سمندر امڈ آیا تھا جو اپنے قائد سے محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے، ہزاروں کارکنان نواز شریف کےاستقبال کے لیے نکلے لیکن ایک گملا نہیں ٹوٹا، ٹرک کی لائٹ کو خراش تک نہیں آئی لیکن پھر بھی ہمارے سیکڑوں کارکنوں کوگرفتارکرلیا گیا اور دہشتگردی کے مقدمات بنائے گئے ، اور یہ سب پی ٹی آئی کی ایما پر ہوا کیوں کہ پنجاب کی نگران حکومت پی ٹی آئی کے اشاروں پر ناچ رہی ہے۔پنجاب کی نگران حکومت اور پی ٹی آئی میں کوئی فرق نہیں ۔ریکارڈ اٹھا کر دیکھ لیں پنجاب کے وزیر اعلیٰ کے ن لیگ کے خلاف بیانات موجود ہیں ۔ان کا کہنا تھاکہ نوازشریف ووٹ اور خدمت کی عزت کے لیے آئے، 13 جولائی کو پیمرا نے ہمیں کوریج نہ دینے کے لیے ٹی وی چینلز پر پابندی لگائی لیکن وقت ایک جیسا نہیں رہتا۔انہوں نے کہا کہ نیب کی کارروائیاں صرف اور صرف ن لیگ کو دیوار سے لگانے کے لیے ہوتی رہیں اور الیکشن کمیشن خاموش تماشائی بنا رہا۔بے شمار جگہوں پر نیب اور دوسرے پریشر سے ہمارے الیکٹیبل ٹوٹ گئے ، اب اتنے عریاں طریقے سے ن لیگ کو دیوار سے لگانا کہاں کا انصاف ہے،ہماری نیب میں پیشیاں ہورہی ہیں اور کچھ لوگ پیسٹریاں کھارہے ہیں،اس سب کے باوجود الیکشن کمیشن خاموش تماشائی بنا ہوا ہے ،بین ن لیگ کو دیوار کے ساتھ لگانے کےلئے یک طرفہ کارروائیاں کر رہی ہے ۔انھوں نے کہا کہ پنجاب کی نگران حکومت عمران خان کے سامنے ہاتھ باندھ کر کھڑی ہے ۔صدر ن لیگ نے کہا کہ عمران کو بہتان خان اس لیے کہتا ہوں کہ وہ جھوٹ بولتے ہیں ، الزام لگاتے ہیں ۔شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان کے جلسے خالی رہے ، کل لاہور میں عمران کی ریلی میں کراوڈ نہیں تھا ،جبکہ اٹک میں شدید بارش کے باوجود ہماری جلسہ گاہ بھری ہوئی تھی۔ہم یہ الیکشن جیت رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اگر فیئر اینڈ فری الیکشن ہوئے تو پنجا ب ، کے پی کے اور وفاق میں ہماری حکومت ہوگی ، اگلے پانچ سال میں پاکستان کو ترکی اور ملائیشیا کے ہم پلہ لانے کے لیے جان لڑادیں گے ۔جب مہاتیر محمد نے ملائشیا کو بدل دیا تو ہم اپنے ملک کو کیوں نہیں بدل سکتے، بھارت بھی ہم سے بہت آگے نکل گیا ہے وہ اب ہم سے صرف ایٹمی قوت ہونے کی وجہ سے ڈرتا ہے۔شہبازشریف نے ایک بار پھر عمران خان کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہاکہ انہیں بہتان خان اس لیے کہتا ہوں کہ وہ بہت جھوٹ بولتے ہیں، انہوں نے خیبرپختونخوا میں نہ اسپتال بنایا، نہ سڑکیں، کالج اور فرانزک لیب، اگر وہ کہہ دیں کہ وہ پشاور کو لاہور جیسا بنانے کا وعدہ کرں تو میں عدالت میں ان کےخلاف دائر اپنا کیس واپس لے لوں گا۔ایک سوال کے جواب میں شہباز شریف نے کہا کہ ہم نے تمام تر ناانصافیوں کے باوجود انتخابی مہم چلانے کی کوشش کی ہے، مجھے میاں مٹھو بننے کی عادت نہیں لیکن اگر صاف اور شفاف الیکشن ہونے پر مسلم لیگ ن جیتے گی، اور ویسے بھی اقوام عالم میں پاکستان کا نام بنانے کے لئے صاف اور شفاف الیکشن بے حد ضروری ہیں۔ انہوں نے کہا ہوا نواز لیگ کے حق میں چل رہی ہے، صاف و شفاف الیکشن ہی ترقی کا راز ہے۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024