الیکشن کمیشن: امیدواروں کے الیکشن اخراجات سے متعلق ریٹرننگ افسران کو خط کے ذریعے ہدایات جاری
الیکشن کمیشن نے تمام ریٹرننگ افسران کو خط لکھ دیا, امیدواروں کے الیکشن اخراجات سے متعلق ریٹرننگ افسران کو خط کے ذریعے ہدایات جاری کر دی گئی۔خط کے ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ کامیاب ہونے والے تمام امیدوار کے انتخابی اخراجات فارم سی پر پولنگ کے دس روز کے اندر الیکشن کمیشن کو بھجوائے جائیں اور کامیاب نہ ہونے والوں کے اخراجات کی تفصیل نوٹیفیکیشن کے 30 روز کے اندر بھجوائی جائے۔ خط کے مطابق الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ
امیدواروں سے انتخابی اخراجات اکائونٹ کی اسٹیٹ منٹ اور خرچے کی تمام رسیدیں وصول کی جائیں، امیدوار شائع شدہ تشہیری مواد کا ایک ایک نمونہ بھی جمع کروائیں گےاور تشہیری مواد پر پبلشر کا نام پتہ درج ہونا چاہئے ۔الیکشن کمیشن نے خبردار کیا ہے کہ انتخابی اخراجات کی تفصیلات مقررہ وقت میں جمع نہ کروانے والے امیدواروں کے خلاف کارروائی ہو گی۔