سابق وزیراعظم نواز شریف نے اڈیالہ جیل میں فلاحی کام کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف نے فلاحی کاموں کے تحت اڈیالہ جیل کے قیدیوں کو سہولیات فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نواز شریف پیسے ادا کر کے غریب قیدیوں کو رہائی دلوائیں گے۔ سابق وزیراعظم نے جیل انتظامیہ سے جُرمانہ ادا نہ کرنے والے قیدیوں کی فہرست طلب کر لی۔
نواز شریف نے قیدیوں کے لیے پانی کی بورنگ کروانے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔ قیدیوں کے لیے پانی اور سائے کی سہولت کا انتظام کیا جائے گا۔ نواز شریف کا کہنا ہے کہ جس قیدی بیرک کے باہر شیڈ نہیں ، وہاں شیڈ بھی تعمیر کرواؤں گا۔ نواز شریف نے اپنے ذاتی اسٹاف کو جیل میں فلاحی کاموں کو فوری مکمل کرنے کی ہدایت بھی کر دی۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024