سابق وزیر اعظم نوازشریف اور مریم نواز کے وکلا نے اپنے موکلین سے ملاقات کیلئے جیل حکام کو درخواست دیدی ۔ اجازت ملنے پروکلا نوازشریف اورمریم نوازسے ملنے اڈیالہ جیل جائیں گے اور مریم نوازسے سہالہ گیسٹ ہائوس منتقلی سے متعلق بھی مشاورت کریں گے۔دوسری جانب جیل حکام کی طرف سے اب تک درخواست کا جواب موصول نہیں ہوا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیر اعظم نوازشریف اور مریم نواز کے وکلا نے اپنے موکلین سے ملاقات کیلئے جیل حکام کو درخواست دیدی،گذشتہ روز اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز سے ان کے وکلا خواجہ حارث اور امجد پرویزکی طے شدہ ملاقات منسوخ کر دی گئی تھی ۔امجد پرویز ایڈووکیٹ کا اس حوالے سے کہا کہ نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن(ر)صفدر سے ملاقات کی درخواست کی تھی، جیل حکام نے ملاقات کا وقت خود طے کیا تھا، تاہم جیل پہنچنے پر فون کر کے آگاہ کیا گیا کہ ملاقات نہیں کرائی جا سکتی اور نئے وقت سے بعد میں آگاہ کر دیا جائے گا۔واضح رہے کہ مریم نواز کو اڈیالہ جیل سے سہالہ ریسٹ ہائوس منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا جو اچانک تبدیل کردیا گیا۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024