لاہور کی سیشن عدالت نے اینکائونٹر سپیشلسٹ عابد باکسر کی 10 مقدمات میں ضمانت منظور کر لی۔لاہور کی سیشن عدالت میں اینکائونٹر سپیشلسٹ عابد باکسر کوپیش کیا گیا ، سیشن عدالت کے جج رحمت علی نے اینکائونٹر سپیشلسٹ عابد باکسر کی 10 مقدمات میں ضمانت منظور کر لی، سابق پولیس انسپکٹر پر قتل سمیت متعدد مقدمات درج ہیں،سیشن کورٹ نے پولیس کو 4 اگست تک عابد باکسر کی گرفتاری سے روک دیا، عدالت نے عابد باکسر کو تمام مقدمات میں شامل تفتیش کرنے کا حکم دے دیا ،ان میں قتل کے تین اور ڈکیتی کے دو مقدمات بھی شامل ہیں ،عدالت میں پیشی کے موقع پر عابد باکسر کے ہمراہ ان کے وکیل آزر لطیف خان بھی موجود تھے،عدالت نے ایک ایک لاکھ روپے مچلکوں کے عوض عابد باکسر کی 10مقدمات میں ضمانت منظور کی ہے ۔عابد باکسر کے وکیل نے کہا کہ ان کے موکل شامل تفتیش ہو کہ مقدمات میں اپنا بیان ریکارڈ کروانا چاہتے ہیں اور تمام قانونی تقاضے پورے کرنا چاہتے ہیں لیکن پولیس انہیں جان سے مار دے گی اور انہیں قتل کردیا جائے گا لہذا انہیں تحفظ بھی فراہم کیا جائے اور انہیں شامل تفتیش کرنے کا حکم بھی دیا جائے ،عدالت نے متعلقہ تھانوں کی پولیس کو عابد باکسر کو تحفظ فراہم کرنے کا بھی حکم دیا ہے ۔خیال رہے لاہور ہائیکورٹ نے متعدد مقدمات میں ملوث سابق پولیس انسپکٹر عابد باکسر کو 27 جولائی کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ، عابد باکسر کے سسر نے سابق انسپکٹر کے تحفظ کیلئے درخواست دائر کر رکھی ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ عابد باکسر کی زندگی کو خطرہ ہے لہذا تحفظ فراہم کیا جائے۔عابد باکسر سے متعلق وفاقی حکومت کا ہائیکورٹ میں بیان جمع کراتے ہوئے کہا تھا عابد باکسر کو دبئی سے پاکستان منتقل کر دیا گیا ، سابق پولیس افسر کو 19 فروری کو پاکستان منتقل کیا گیا۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024