سندھ ہائیکورٹ نے سابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی دوہری شہریت سے متعلق درخواست مسترد کر دی۔ جمعہ کو سابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی دوہری شہریت سے متعلق درخواست کی سماعت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی، درخواست گزار روشن علی نے موقف اختیارکیا کہ مرادعلی شاہ دوہری شہریت رکھتے ہیں اس لیے وہ الیکشن لڑنے کے اہل نہیں۔درخواست گزارکے مطابق مرادعلی شاہ نے الیکشن فارم میں دوہری شہریت ظاہر نہیں کی۔دوسری جانب مراد علی شاہ کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ دوہری شہریت سے متعلق حیدرآباد بینچ نے جلال محمود شاہ کی درخواست بھی مسترد کر دی تھی اس طرح کی درخواست قابل سماعت نہیں۔عدالت نے دونوں فریقین کا موقف سننے کے بعد درخواست مسترد کر دی.
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024