چمن کے مال روڈ پر دھماکا اور فائرنگ ہوئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق چمن کے مال روڈ پر دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں ابتدائی طور پر 4افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔پولیس کے مطابق بلوچستان کے علاقے چمن کے مال روڈ پر زور دار دھماکا ہوا ہے اور اس کے بعد فائرنگ کی بھی اطلاعات ہیں جب کہ دھماکے سےمتعدد گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے ہیں۔پولیس کےمطابق دھماکے میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جس سے گاڑی کو نقصان پہنچا جب کہ دھماکے کے نتیجے میں 4 سے پانچ افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024