عام انتخابات 2018 ء میں ہزاروں پولنگ اسٹیشنز غیرمحفوظ قرار جبکہ 4945پرمطلوبہ سہولیات موجود نہیں۔ میڈیا ررپورٹس کے مطابق صوبوںنے الیکشن کمیشن کی باربارہدایات کے باوجوداحکامات ہوامیں اڑادئیے، الیکشن کمیشن نے پولنگ اسٹیشنزکی چاردیواری، پانی،بجلی سمیت دیگرسہولیات کی ہدایات کی تھی جس پر اب تک عملدر آمد نہ کیا ہو سکا۔ الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق چارہزار945 پولنگ اسٹیشنز پرمطلوبہ سہولیات موجود نہیں ہیں جبکہ بغیرچاردیواری سیکڑوں پولنگ اسٹیشنزحساس کیٹگری میں شامل ہیں۔سندھ میں سب سیزیادہ پولنگ اسٹیشنزپرسہولیات نہ ہونیکاانکشاف کیا گیا ہے۔سندھ کے17ہزار747پولنگ اسٹیشنزمیں سے3688پولنگ اسٹیشنزپرسہولیات نہیں ہیں۔ بلوچستان کے4 ہزار420 میں سے576پولنگ اسٹیشنز پرسہولیات موجود نہیں جبکہ خیبرپختونخوامیں 12ہزار634میں سے570پولنگ اسٹیشن سہولیات سے محروم ہیں۔ذرائع کے مطابق پنجاب کے107 پولنگ اسٹیشنز بھی مطلوبہ معیار کے مطابق نہیں ، ان میں سے 4 پولنگ اسٹیشن وفاقی دارالحکومت میں بھی ہیں۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024