یوسی84 بندبوسن کی بپی برادری پی ٹی آئی کے امیدواروں پر مہربان
ملتان (نامہ نگارخصوصی) یوسی84 بند بوسن محلہ بھٹہ کی بپی برادری نے بھی امیدوار این اے 154 کے ملک احمدحسین ڈیہڑ اور امیدوار پی پی211 چودھری خالد جاوید وڑائچ کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ اس سلسلے میں محلہ بھٹہ پر ایک کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے ملک احمد حسین ڈیہڑ اور چودھری خالد جاوید وڑائچ نے کہا کہ بپی برادری نے وقت کے ساتھ ساتھ سیاست میں ہمیشہ درست فیصلہ کیا آج یہ ہماری نہیں بلکہ ان کی کامیابی ہے کہ وہ بوسن گروپ کو چھوڑ کر ہمارے ساتھ آن ملے ہیں کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ اب عوام ملک بھر سے کرپٹ سیاستدانوں کو خیرباد کہنے کا فیصلہ کر چکے ہیں اس لئے پیپلزپارٹی اور بوسن گروپ کو ووٹ دینا ووٹ کو ضائع کرنے کے مترادف ہے اس کارنر میٹنگ میں بپی برادری کے عمائدین اقبال بپی‘ پیر بپی‘ ذوالفقار بپی‘ حق نواز بپی‘ نذر بپی‘ سجاد بپی‘ ربنواز بپی‘ عاشق بپی اور محمدخان کھنڈ بھی موجود تھے۔ چودھری خالد جاوید وڑائچ نے کہا کہ بپی برادری کی جانب سے وہ اپنی اور ملک احمدحسین ڈیہڑ کی حمایت پر انتہائی مشکور ہیں اور امید رکھتے ہیں کہ بپی برادری مثالی کردار ادا کرکے انہیں یونین کونسل84 بندبوسن سے ریکارڈ کامیابی دلائے گی۔