تنخواہوں کی عدم ادائیگی، نشتر کے 150پرائیویٹ سکیورٹی گارڈز کا وی سی آفس کے باہر مظاہرہ
ملتان( وقائع نگار) نشترہسپتال کے 150پرائیویٹ سکیورٹی گارڈز نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر وی سی آفس کے سامنے احتجاج کیا اور نعرے بازی کی ۔ نشتر ہسپتال میں کنٹریکٹ، ڈیلی ویجز اور ریگولر بنیاد پر سکیورٹی گارڈز ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں وہیں پر 150پرائیویٹ پرائیویٹ سکیورٹی گارڈ بھی سکیورٹی کیلئے تعینات کئے گئے ہیں جن کی تنخواہ دیگر کی نسبت کم ہے اور انہیں تنخواہوں کی تاحال ادائیگی نہ کی جاسکی ہے۔ گارڈز نے احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ 19روز گزر جانے کے بعد بھی تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر ان کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ چکے ہیں نشتر انتظامیہ فوری طور پر سکیورٹی گارڈز کی تنخواہوں کی ادائیگی کرے۔