عمران کے پاس کوئی نظریہ نہیں، وزیراعظم بننے کے جنون میں زہریلی مہم چلا رہے ہیں: شاہد محمود خان
ملتان( سپیشل رپورٹر) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما سابق ممبر صوبائی اسمبلی شاہد محمود خان نے کہا ہے کہ عمران خان کے پاس نہ کوئی نظریہ ہے نہ لائحہ عمل بس وزیراعظم بننے کے جنون اور ضد میں ایک زہریلی مہم چلا رہا ہے 25جولائی جھوٹ، گالی اور الزام کی سیاست کے خاتمے کا دن ثابت ہوگا۔ انہوں نے مزید کہاکہ مسلم لیگ ن کو بدترین حالات کا سامنا ہے اس صورتحال کے باوجود عوام شیر پر مہر لگا کر ملک کو ترقی کی راہ پر لگانے والی جماعت کا ساتھ دیں گے۔