الیکشن میں ڈیوٹی نہ دینے والے ملازمین کے خلاف کارروائی کا فیصلہ
خانیوال (نمائندہ خصوصی )الیکشن کمیشن نے عام انتخابات پر خانیوا ل سمیت صوبہ بھر میں ڈیوٹی نہ دینے والے ملازمین کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے کہ پولنگ کے دن تمام پولنگ عملے کی چھٹیاں بھی منسوخ کردی گئی ہیں تمام ریٹرننگ افسران کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ اپنے اپنے سٹاف کی مکمل فہرستیں اپنے ضلعی ریٹرننگ افسران کو فراہم کریں اور اس سلسلہ میں کوئی بھی کوتاہی نہ برتی جائے ۔