25 جولائی کو دھرنا اور ناچ گانے والی پارٹی کو شکست ہو گی: عامر سعید انصاری
ملتان (سپیشل رپورٹر) یونین کونسل 25 بستی مسوانہ میں امیدوار این اے 156 میاں عامر سعید انصاری امیدوار پی پی 217 مسز چودھری عبدالوحید ارائیں امیدوار پی پی 216 احسان الدین قریشی کے الیکشن کے سلسلے میں کارنر میٹنگ منعقد ہوئی جس کے میزبان ملک ارشد ڈوگر‘ ملک نسیم حاکم ڈوگر‘ ملک منشاء ڈوگر‘ ملک عبدالرحمن ڈوگر‘ ملک معاویہ ڈوگر تھے کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے میاں عامر سعید انصاری سٹی صدر رانا شاہد الحسن‘ چودھری عبدالوحید ارائیں‘ احسان الدین‘ بلال بٹ نے مشترکہ خطاب کرتے ہوئے کیا کہ میاں محمد نوازشریف اور ان کی بیٹی مریم نواز نے ہمیشہ ملک کی ترقی اور بحالی کی بات کی انہوں نے کہا دھرنا سیاست ناچ گانے والی پارٹی کو شکست ہو گی ۔کارکردگی کی بنیاد پر آئندہ بھی کامیاب ہونگے ترقی کے راہ میں روڑے اٹکانے والے کے حصہ میں رسوائی آئے گی ملتان کے عوام باشعور ہیں انہوں نے کہا ملک کو ایٹمی طاقت بنانے والا انرجی بحران ختم کرنے والا اور غیر ملکی قوتوں کو للکارنے والا جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہے ملتان کے عوام 25 جولائی کو ثابت کریں گے کہ وہ میاں محمد نوازشریف اور شہباز شریف سے محبت کرتے ہیں وائس چیئرمین ملک ارشد ڈوگر‘ ملک محمد اسلم ڈوگر کونسلر یو سی 25 ‘ احمد سعید انصاری‘ عبدالرحمان‘ یوسف ڈوگر ‘ ملک عرفان ڈوگر‘ ارشاد قادری ‘ محمد اشرف اچھو‘ انتظار ڈوگر‘ نعیم ڈوگر‘ ملک حمزا‘ ملک عدنان ڈوگر‘ اچھو ڈوگر‘ جاوید ڈوگر‘ قاری منیر احمد ملک انور ڈوگر طاہر انصاری‘ شیخ انور و دیگر معززین اجلاس میں شریک ہوئے۔