نواز شریف کے استقبال کیلئے رانا کا بیان توہین آمیز، مقدمہ درج کرکے کڑی سزا دی جائے، وائس چیئرمین سنی تحریک ننکانہ کی درخواست
ننکانہ صاحب(نامہ نگار)سنی تحریک ضلع ننکانہ صاحب کے وائس چیئرمین رائے محمد قاسم الفت قادری نے آرپی او شیخوپورہ اور دیگر اعلیٰ حکام کو سابق وزیرقانون رانا ثناء اللہ کے خلاف اندراج مقدمہ کے لئے دی جانے والی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ سابق وزیرقانون رانا ثناء اللہ نے نجی خبروں پر بیان دیا نواز شریف کی لندن سے آمد پر بذریعہ ریلی استقبال کرنا حج بیت اللہ سے بڑا کام ہے رانا ثناء اللہ کا مذکورہ بیان توہین آمیز ہے یہ بیان سن کر میں اپنے مذہبی جذبات پرقابو نہ رکھ سکا اور میں نے اپنا ٹیلی ویژن توڑ دیارائے محمد قاسم الفت قادری نے درخواست میں مطالبہ کیا ہے کہ ملزم مذکور اسلام دشمن قوتوں کو خوش کرنے کے لیے جان بوجھ کر ایسے کام کرتا ہے اس لیے رانا ثنا ء اللہ کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے اور اسے کڑی سزا دی جائے۔